کراچی (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم اورپیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سید مسرور احسن کی قیادت میں معروف سماجی و تاجر رہنما رضوان رفیق شاہ ودیگر نے ملاقات کی، عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہاپیپلز پارٹی 8 فروری کو ملک بھر میں عوامی طاقت سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی نے کراچی کی ترقی کےلئے دن رات کام کیے ،بلدیاتی نمائندے شہر کی ترقی و خوشحالی کےلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
سابق صدر نے کہاعام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی وزیراعظم منتخب ہوں گے ،تاجر برادری کا پیپلز پارٹی پر اعتماد خوش آئند ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی معیشت ،تاجروں کے مسائل حل کرنے کےلئے جدوجہد کی ، معیشت کو مضبوط کرنے سے ہی ملک سے مہنگائی و بیروزگاری کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے، بلاول وزیراعظم بنیں گے،زرداری



















