پاکستان سٹاک ایکسچینج 66ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگئی، ڈالر بھی مزید سستا

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے باعث 100 انڈیکس 66000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔ کارباوری ہفتے کے آخری روز 100انڈیکس 1436پوائنٹس کے اضافے سے 66155 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ مارکیٹ میں پہلے سیشن کا اختتام ہوگیا۔

اجارہ سکوک اجراءتقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں مالی سال معیشت کو چیلنجز کا سامنا رہا تاہم آئی ایم ایف معاہدے نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاو ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوکر 29.3 فیصد ہوئی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ ترقی کا ماحول ساز گار رہے اور معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 48پیسے کی کمی سے 283روپے 63پیسے کی سطح پر آگئی۔