ڈسکہ(نامہ نگار)الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں سماجی رہنما وصدر آئی ایس ایس یو پی بشیر احمد ناز ،اکرام الحق سبحانی،صدر پنجاب الخدمت فاﺅنڈیشن، ذکراللہ مجاہد، مرکزی نائب صدر، الخدمت فاﺅنڈیشن، عشرت حسین انصاری وائس چیئرمین پیغام ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے علاوہ سماجی، صحافی، ڈاکٹرز کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار اسپیشل افراد بھی ہمارے لیے قابل عزت اور معاشرے کے قابل فخر شہری ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے افراد کو میں بھی بہت سی صلاحیتیں اور خوبیاں عطا کی ہیںتقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی نے مستحق معذور مرد و خواتین میںوہیل چیئرز تقسیم کیں۔
الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم



















