کراچی(بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دےدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس پر سماعت ہوئی،عدالت نے علی زیدی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، مقدمے میں نامزد حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے 9دسمبر کی تاریخ مقرر کردی ۔
حسان نیازی فرار کیس میں علی زیدی اشتہاری



















