لاہور(کرائم رپورٹر)کم عمرڈرائیور ایک اور زندگی نگل گیا،فائرنگ،سعودیہ سے تعلیم کیلئے آئی طالبہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق لاہور میں سعودی عرب سے تعلیم کیلئے آنیوالی میڈیکل کی طالبہ کم عمر ڈرائیور کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی،4 نومبر کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آنے والے میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق کم عمر ڈرائیور نے گاڑی زگ زیگ چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی، گاڑی چلانے سے منع کرنے پر اس کم عمر ڈرائیور نے اپنے ماموں اور دیگر افراد کو بلا لیا جنھوں نے کار پر فائرنگ کردی،گولی لگنے سے میڈیکل کالج کی طالبہ شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی، میڈیکل کالج کی طالبہ کا خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا،پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب مقتولہ طالبہ کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان بااثر ہیں، صلح کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔
کم عمرڈرائیور ایک اور زندگی نگل گیا،فائرنگ،سعودیہ سے تعلیم کیلئے آئی طالبہ جاں بحق



















