تونسہ(مشرق نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے اسرائیل امریکی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے،فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے۔
تونسہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاجماعت اسلامی فلسطین کےساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو،مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکہ آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا نواز ،زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کےلئے پیش کرتا ہوں۔
فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ملک اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے،سراج الحق



















