خاور مانیکا کاعمران ،بشریٰ کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر کی گئی درخواست میںمفتی سعید، عون چودھری اور لطیف کے نام بطور گواہ شامل ہیں،بشریٰ کے سابق شوہر نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرایا اور موقف اختیار کیاچیئرمین پی ٹی آئی نے غیرشرعی نکاح کیا، دوران عدت نکاح کرنا گناہ ہے، بشریٰ سے 1989 میں شادی ہوئی ،زندگی پر سکون تھی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی پیری مریدی کے چکر میں داخل ہوئے۔

عدالت نے 28نومبر گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔