کراچی (بیورورپورٹ)کراچی کے شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی،11افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،50سے زائد افراد کو بچا لیا گیا،درجنوں دکانیں اور کروڑوں کا سامان راکھ بن گیا،4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کے 8 ٹینڈرز، 2سنارکل اور واٹر بازرنے آگ پر قابوپایا، جاں بحق و زخمیوں کی عمریں 22سے 43سال تک ہیں۔
فائر ریسکیو کمانڈر کراچی ہمایوں خان نے کہاآگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی ، شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں تھا،50افراد کو ریسکیو کرنے میں کامیاب رہے۔
دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی،ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے،فوری تحقیقات کرائی جائیں تاکہ آئندہ واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے
کراچی ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی،11افراد جاں بحق ،متعدد زخمی



















