غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا،عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے ایندھن کے 2 اور گیس کا ایک ٹینکر غزہ میں داخل ہوگیا جبکہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئی ہیں جبکہ فلسطینی طیاروں کی بمباری رکنے کے بعد اپنے پیاروں کی تلاش کےلئے فلسطینی خاندانوں کی واپسی جاری ہے اور جنگ بندی شروع ہوتے ہی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کو گروپ کی صورت میں رہا کیا جائےگا، 13 یرغمالیوں کا پہلا گروپ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے رہاکیا جائےگا، اسرائیل بدلے میں آج 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی اور غزہ سٹی اور شمالی غزہ پر روزانہ 6 گھنٹے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے،عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی مانیٹر کرنے کیلئے آپریشنز روم قائم کیا گیا ہے، قطر عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے اسرائیلی فوج اور حماس سے براہ راست رابطے میں ہے اور ہر روز 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کا بھی امکان ہے،اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا دوسری جانب نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے غزہ اور فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں پر ہونے والی تباہی کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ، مسئلہ فلسطین پرپاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے،ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کے توجہ دلاو¿ نوٹس کے جواب میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا غزہ اور فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، 18 ہزار سے زائد شہادتیں اور 40 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، غزہ تقریبا تباہ ہو چکا ہے،انہوں نے کہا اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیا ہے، دنیا کو اس مسئلے کے حل پر توجہ دینی چاہیے، خاندانوں کے خاندان غزہ میں ختم ہو چکے ہیں، لاکھوں بچے بے یار و مددگار ہیں، حماس کے پاس اسرائیل کے 250 قیدی جبکہ 7 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی اسرائیل کے پاس ہیں، جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیل 150 فلسطینیوں اور حماس 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، اسرائیل اور عالمی برادری پر جو دباو¿ ڈالا گیا ہے اس کا نتیجہ بھی سامنے آیا ہے اور قطر نے جو کردار ادا کیا ہے، یہ او آئی سی کی کاوشوں کا ہی رد عمل ہے،وزیر خارجہ نے کہا غزہ کی صورتحال پر مغربی ممالک اور اسرائیل کے بیانیہ کو دنیا تسلیم نہیں کر رہی اور دنیا بھر میں ہونے والے بڑے پیمانے پر مظاہرے اس کا ثبوت ہیں، اب فلسطین کا مسئلہ مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دینا چاہیے،انہوں نے کہا پاکستان ان چند ممالک میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی کاوشوں سے ہی او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس منعقد کیا گیا، اقوام متحدہ میں اردن کی قرارداد منظور کرانے میں بھی پاکستان کا اہم کردار تھا اور پاکستان کے کردار کو اس قرار دادپر اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے سراہا گیا، انہوں نے کہا اردن اور مصر کی حکومتوں کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں، ہم فلسطینی زخمیوں کو وہاں سے نکالنے کےلئے بھی کوشاں ہیں، پاکستان نے فلسطینی زخمیوں کے علاج کےلئے ہسپتال قائم کرنے خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن صورتحال وہاں پہ بہت خراب ہے، پاکستان کی حکومت مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کی مشکلات کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، وزیر خارجہ نے مزید کہا فلسطین کے حق میں امریکہ اور یورپ میں بہت بڑے مظاہرے ہوئے۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع،اسرائیل کا کڑا احتساب ہونا چاہیے:پاکستان



















