ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے زیر تعمیر ساہیوال بائی پاس کا دورہ، اوورہیڈ برج کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا، سٹی سائیڈ پر سڑک پر بجری ڈالنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، کمشنر کی متعلقہ حکام کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے زیر تعمیر ساہیوال بائی پاس اور اوورہیڈ برج کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ ایس ای ہائی وے ارشد ندیم اور ایس ڈی او طاہر نے پراجیکٹ پر جاری کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے بائی پاس کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور کام کے معیار کو ہرصورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی سائیڈ پر زیر تعمیر سڑک پر بجری ڈالنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔
کمشنر شعیب اقبال سید کا علی الصبح ساہیوال بائی پاس کا دورہ



















