غزہ کیلئے آواز اٹھاتی رہوں گی، ہالی ووڈ اداکارہ میلیسا بریرا کا دو ٹوک جواب

کیلیفورنیا (مشرق نیوز) معروف میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کا فلسطین کی حمایت پر ہالی ووڈ فلم سے نکالے جانے کے بعد بیان آگیا۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا نے حال ہی غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے اداکارہ کو فلم ”سکریم “ کے سیکیوئل سے ہی نکال دیا تھا۔ اب اداکارہ میلیسیا بریرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ کی سٹوری میں ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ”میں سب سے پہلے یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی مذمت کرتی ہوں، میں کسی بھی گروہ کے خلاف کسی بھی قسم کی نفرت اور تعصب کی مذمت کرتی ہوں“۔ میلیسیا بریرا نے کہا کہ ایک قابل فخر میکسیکن شہری کے طور پر، میری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کروں جن کی مجھے فکر ہے اور دنیا تک اپنی آواز پہنچاوں۔انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہر انسان کو مساوی انسانی حقوق، آزادی رائے اور بولنے کا حق حاصل ہے پھر چاہے اسکا تعلق کسی بھی مذہب، رنگ، نسل، جنس یا ذات سے ہو۔