بہاولپور پولیس کی کارروائیاں،15ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد

بہاولپور(قاسم بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عباس کے احکامات ، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا گیا۔

ڈی پی او بہاولپور سید عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ، تھانہ اوچشریف، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے 05ملزمان عباس شاہد، رشید احمد، ربنواز، نعمان حیدر اور عبدالطیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 290لیٹر شراب اور 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کینٹ اور تھانہ نوشہرہ جدید (چوکی ہتھ یجی) پولیس نے 03ملزمان عابد، عبیر سلیم اور طاہر کھوکھر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 700گرام چرس اور 18گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سول لائینز ،تھانہ نوشہرہ جدید، تھانہ سٹی یزمان، تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ قائم پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 07ملزمان اسد، نوید، حبیب احمد، غلام حیدر، اکمل، آصف اور عمران عرف مانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد کلاشنکوف، 01عدد کاربین 12بور، 02عدد رپیٹر 12بور اور 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔