ٹائیگرتھری 400 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس تھرلر ایکشن فلم ”ٹائیگر تھری“ 400 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر3‘ نے ریلیز کے صرف 10 دن میں مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ٹائیگر 3 کے اس سنگِ میل عبور کرنے پر یش راج فلم کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ٹائیگر 3 نے بھارت سمیت پوری دنیا میں شائقین کا دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ شائقین اپنے قریبی سینما گھروں میں جاکر ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں ٹائیگر 3 دیکھیں۔