اسلام آباد (بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے، جنگ بندی ہو تاکہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جا سکے،غزہ اسرائیل کے قبضے میں ہے، ہمارے اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور کوئی پاکستانی غزہ میں موجود نہیں،اسرائیلی آباد کاری کو غیر قانونی سمجھتے ہیں ،غیر قانونی آباد کاری فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے رستے میں شدید رکاوٹ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی تعیناتی بچوں کےلئے شدید صدمہ ہے،پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش ہے، نگراں وزیر اعظم یکم اور 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں کاپ 28 میں شرکت کر کے موسمیاتی تغیر پر پاکستانی تصور پیش کریں گے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا سمجھتے ہیں امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، نگراں وزیر اعظم یکم اور 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں کاپ 28 میں شرکت کر کے موسمیاتی تغیر پر پاکستانی تصور پیش کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی تعیناتی بچوں کےلئے ایک شدید صدمہ ہے، بھارت پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث رہا ہے جس پر تشویش ہے، کلبھوشن کے کیس بڑا ٹھوس ہے، انٹیلی جنس معلومات شیئر نہیں کرسکتے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش ہے، پاکستان کا افغانستان کے ساتھ بات چیت کا چینل موجود ہے، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہے، افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔
افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں ختم کرے:پاکستان



















