صارفین کے وسیع تر مفاد میں چینی برآمد کی درخواست مسترد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے زیر صدارت ہونے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں صارفین کے وسیع تر مفاد میں چینی کی برآمد کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیر تجارت و صنعت کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کےلئے چینی کی برآمد کے حوالے سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی کی برآمد کی درخواست کو وزیر تجارت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔