چترال(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پرانے سیاست گھر یا مدرسے بیٹھ کر ملک وقوم کیلئے دعا کریں،پی ڈی ایم حکومت میں اتحادیوں کی توجہ ذاتی دشمنیوں پر رہی ۔
،چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا مہنگائی پورے ملک میں ہے لیکن تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، پیپلزپارٹی کے ہر دور میں لوگوں کو روزگار ملا،بےنظیربھٹوکے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں،بے نظیر نہتی لڑکی ہوتے ہوئے دوآمروں سے ٹکرائی، عوام ان کےساتھ تھے، جب ملک کی صورت حال دیکھتا ہوں بہت افسوس ہوتا ہے، عوام کی تکالیف کودورکرنا چاہتا ہوں۔
چیئرمین پی پی نے کہاملک جس سمت چل رہا ہے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوگا، پرانے سیاست دان جس طرح سے سیاست کررہے ہیں عوام کی تکالیف مزید بڑھیں گی، ان کا ارادہ ہے کہ یہ حکومت بناکراپنی ذاتی دشمنیاں پوری کریں،حکومت میں آکر انتقامی سیاست کرنا چاہتے ہیں، مجھے اعتراض پرانے سیاستدانوں پرنہیں بلکہ 70سال پرانی سیاست کرنے پر ہے، پرانے سیاستدانوں کی70 سال پرانی سیاست کرنے سے ملک کونقصان ہوا ہے،پی ڈی ایم حکومت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئے اس کی وجہ ہمارے اتحادی خدمت کرنے کی بجائے اپنا ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے، اب عوام کا مطالبہ ہے پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں، بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا گیا لہٰذا پرانے سیاستدان سیاست چھوڑیں،گھر یا مدرسے میں بیٹھ جائیں اور دعا کریں۔
بلاول بھٹو نے کہانواز شریف کو جب پہلی بار وزیراعلیٰ بنایا گیا توان کی عمرکیا تھی؟ جب بے نظیربھٹوپہلی وزیراعظم بنیں تو ان کی عمر کیا تھی؟ ،پرانے سیاستدان دعوے کر رہے ہیں اٹھارہویں ترمیم ختم کریں گے، میں حکومت بناوں گا اور اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد کروں گا، پرانے سیاستدان اور کتنا کام کر سکتے ہیں؟، پرانے سیاستدانوں کے فیصلے آج کی سوچ کے ہوتے ہیں، پرانے سیاستدان کل کا نہیں سوچتے،انہوں نے کہا فروری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جب بھی پی پی کی حکومت بنی تو پسماندہ علاقوں کی حکومت بنی، پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ ٹک ٹاک کی حکومت بنی، ن لیگ کی حکومت بنتی ہے تو وہ اشرافیہ کی حکومت ہوتی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا پی پی حکومت غریبوں کی حکومت ہوتی ہے، سابق وزیر خارجہ نے کہا آپ چاہتے ہیں آصفہ بھٹو چترال سے الیکشن لڑیں تو میں آصفہ سے پوچھوں گا، آصفہ کو مناوں گا کہ وہ چترال کی نشست سے الیکشن لڑیں،پاکستان کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ ہماری پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائی جائے، میں اپنے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں، ہم پی ٹی آئی کی طرح نہیں کہ گالی دینا شروع کر دیں، مطالبہ میرا نہیں ملک کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے،سابق وزیر خارجہ نے کہا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کام کرنا چاہیں تو بہت کام کرسکتے ہیں، ملک کے تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















