لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے عمر گل،سعید اجمل کو قومی کرکٹ ٹیم کاباﺅلنگ کوچ مقرر کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کرکٹرز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز ہوگی۔
دونوں سابق کھلاڑیوں نے تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے کہا ذکا اشرف کے مشکور ہیں،ٹیم کی باﺅلنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے، تجربہ ٹیم کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
عمرگل، سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کو چ مقرر



















