اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات کی تیاریاں،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر لیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کیا، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ۔
ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جاسکیں گے، پریذائیڈنگ افسر اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسروں کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسر رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل و مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، ہر ریٹرننگ افسر کو 4 ،4ڈیٹا انٹری آپریٹرز دئیے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ بھی دےدی ، الیکشن کمیشن ،نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ بھی طے پا گیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کےلئے اپنا سرور ہی موجود نہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کےلئے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا،سرور ہوسٹنگ کی مد میں کرایہ ادا کیاجائےگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں ایک ماہ توسیع کردی،فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
عام انتخابات کی تیاریاں،ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ

















