جبری لاپتہ افراد کے کیسوں کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد (مشرق نیوز) نگران وفاقی حکومت نے جبری لاپتہ افراد کے کیسوں کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزرا کی کمیٹی کی منظوری دےدی جس کا وزارت قانون نے انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تین رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی اور وزارت قانون کے حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جس کے مطابق وزیرداخلہ کمیٹی کے چیئرمین، وزیرقانون اور وزیردفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے جب کہ کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسوں کا جائزہ لے گی۔ اسکے علاوہ کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔