کولکتہ (مشرق نیوز) ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث روف نے ٹریننگ میں بولنگ کی ،ابرار احمد،امام الحق اور نواز نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا،تمام کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور طور پر حصہ لیا،تمام بولرز نے بولنگ کی،شاداب خان نے ساو¿تھ افریقہ کے خلاف کن کشن کا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بولنگ کی،پاکستانی کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے کا آخری میچ گیارہ نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی
کولکتہ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت



















