عائزہ خان بالآخر فلسطین کے حق میں بول پڑیں

کراچی (مشرق نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی اسرائیلی دہشت گردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔گزشتہ دنوں عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قدر مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے تھے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور ا±نہیں سوشل میڈیا سے اَن فالو کررہے ہیں۔صارفین کی تنقید کے بعد بالآخر عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ کی اسٹوری میں فلسطین کے حق میں پوسٹ کردی ہے۔عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ اس کنکشن کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنی سٹوری کچھ ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں لکھا تھا کہ انسانیت کیلئے، فلسطین کیلئے، دنیا کیلئے اور امن کیلئے دعا کررہی ہوں۔ انہوں نے اپنی ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں غزہ کے بچوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یااللہ رحم۔