اسلام آباد(بیورورپورٹ)امریکہ افغانیوں کی بے دخلی روکنے کیلئے متحرک،نگران حکومت سے مسلسل رابطے ،اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے افغان باشندوں کے تحفظ کےلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کے علاوہ شناخت کےلئے خطوط بھی جاری کردئیے۔
،امریکی حکام نے کہاسب سے زیادہ تشو یش خطرات میں گھرے افراد کی سلامتی پر ہے جو امریکہ منتقلی کے خواہشمند بھی ہیں، سلامتی و دوبارہ بحالی پاکستان ،امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔
تر جمان سفارتخانہ جوناتھن نے سوال نامے کے جواب میں کہا پاکستانی حکومت افغان پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر عمل کررہی ہے جن کے پاس پاکستان میں رہنے کا قانونی جواز نہیں ۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل اور بعد میں امریکی سفیر نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے رابطے کیے،امریکی تخمینے کے مطابق 25ہزار افغان باشندے امریکی امیگریشن اور دوبارہ بحالی کے مستحق ہیں،حکومت سے فہرست بھی شیئر کردی گئی۔
امریکہ افغانیوں کی بے دخلی روکنے کیلئے متحرک،نگران حکومت سے مسلسل رابطے



















