نواز،زرداری ٹیلی فونک رابطہ،ریاست بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق

لاہور، اسلام آباد، کراچی (اپنے رپورٹر سے+ بیورو رپورٹ) زرداری، نواز میں رابطہ، ریاست بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا قائد (ن) لیگ نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماو¿ں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کےساتھ اتفاق کیا ریاست کو بچانے کےلئے سب ملکر کردار ادا کریں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے وطن واپسی پر نوازشریف کو مبارکباد دی، دونوں رہنماو¿ں نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کےلئے اہم فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔