کراچی(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میںریمارکس دئیے سچ بتادو تاکہ لواحقین امید ہی ختم کردیں،جسٹس نعمت پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل بنچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاپتہ شہری کے والد نے کہا ارسلان الدین 5سال قبل تھانہ شریف آباد کے علاقے سے لاپتہ ہوا،بیمار ہوں 5 سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں،عدالت نے پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا امیدیں پوری کریں یا ختم کردیں، کوئی ایک کام کریں۔
جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیوں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو بلا بلا کر تنگ کررہے ہو، ہم بھی صبح سے لکھ لکھ کر تھک گئے ، بتادو کون لے گیا ،کچھ نہیں کرسکتے، جاکر خود لے لیں،بیچاروں کو جے آئی ٹیز ، ٹاسک فورس بلا بلا کر کیوں رلا رہے ہو، 5 سال سے بزرگ بیٹے کےلئے چکر کاٹ رہا ہے، مر گیا تو لاش دیکھا دو، سب کو سچ بات کیوں نہیں بتاتے، سب کو بتادو تاکہ لوگ امید ہی ختم کردیں،عدالت نے سربراہ صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کو طلب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
اپنی چھت، اپنا گھر دنیا کا سب سے سستا پروگرام ، اڑھائی سالوں میں ہزاروں مکان بنیں گے،مریم نواز
غزہ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ،نائب وزیر تعلیم ،اہلیہ سمیت مزید9شہید



















