متعدد مقدمات میں مطلوب علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ

ڈی آئی خان(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کےلئے اینٹی کرپشن اور پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر پر چھاپہ مارا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی امین گنڈا پور چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے،واضح رہے محکمہ اینٹی کرپشن کو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔