سٹاک مارکیٹ بلند ،نیا ریکارڈ قائم ،ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی (بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ بلند،نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ،100 انڈیکس 466 پوائنٹس اضافے کے بعد 53123کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مثبت حکومتی اقدامات کے باعث سٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا رجحان ہے،معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین نے مزید کہا تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا۔

دوسری جانب ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 284 سے متجاوز اوراوپن مارکیٹ قیمت 285 روپے کی سطح پر آگئی،سونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے اضافے کے بعد 2لاکھ14400پر جاپہنچی۔