فیصل آباد:میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرپشن کا گڑھ

فیصل آباد (بیورورپورٹ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرپشن کا گڑھ سرکاری خزانے کو بلڈنگ کمرشل فیس کی مد میں کروڑوں کا نقصان سی او سے لیکر چپڑاسی تک ارب پتی بن گئے ۔ایک ہی کمرے میں بلڈنگ انسپکٹر ز سارا دن شہر کے چپے چپے میں تعمیر ہونیوالی عمارتوں،مارکیٹوں ،پلازوں ،سکولوں و دیگر بلڈنگز کوڈھونڈکر بغیر منظوری نقشہ ،ایچ ایل ڈی سی کنوژن فیس کے بغیر نذرانے تحائف مال پانی لیکر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں ۔
امین ٹاﺅن ،منصور آباد ،مانانوالہ ،نشاط آباد ،عبداﷲ پور ،طارق آباد ،ستیانہ روڈ ،جڑانوالہ ہو یا کوئی بھی کارپوریشن کا علاقہ سب جگہ ان کے پرائیویٹ بندے خود ساختہ کارپوریشن کی پرچیاں دے کر لاکھوں روپے وصول کرکے انکو بائی لازکی خلاف ورزی کرنے کی کھلی چھٹی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تعمیر ہونیوالی بلڈنگ میں پارکنگ کے لیے جگہ مخصوص نہیں ہوتی جبکہ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی بیسمنٹ جس کی کھدائی سے سیوریج کی مین لائن ٹوٹ جاتی ہے کشمیر روڈ پر تعمیر سے سڑک سکڑ جاتی ہے گلیوں میں پختہ گاڑیوں کے کیبن بنوانے سے راستے بلاک ہو جاتے ہیں ۔جن کے خلاف تحریری درخواستیں بھی دی گئی لیکن الٹا درخواست گزاروں کو چکر لگوا کر ذلیل وخوار کیا جاتا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پورے شہر میں عمارتوں کے نقشے بلڈنگ فیس وغیرہ سرکاری خزانوں میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں جن کے خلاف کاروائی نا گزیر ہے ۔