لاہور (اپنے نمائندے سے)نمائندہ خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد حل ہے،بےگناہ فلسطینیوں پر حملے رکوانا وقت کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے،وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا جنگ بندی کے معاملے پر اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
طاہر اشرفی کا ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان



















