اداکارہ سنبل اقبال کے متحدہ عرب امارات میں سیرسپاٹے

لاہور: ( ) اداکارہ سنبل اقبال ان دنوں متحدہ عرب امارات میں سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں۔


2011ء سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنبل اقبال نے حال ہی میں فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں دبئی کے پرتعیش ہوٹل کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں سنبل اقبال نے سلک کی سبز شرٹ کے ساتھ میچنگ میکسی سکرٹ زیب تن کر رکھی ہے، اداکارہ کی سکرٹ سائیڈ سے کٹی ہوئی ہے جس کے ساتھ ان کی گلابی ہائی ہیلز اداکارہ کے لک کو مزید دلکش بنارہی ہیں۔