نو مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا: شیخ رشید

راولپنڈی (مشرق نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے یہاں سے میرے والدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔ انہوں نے کہاکہ سی پی اوکو پتہ ہے17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھایا انکو پتہ ہے میں کہاں تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، دعاکریں میری سرجری نہ ہو، اگرسرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ 5 اکتوبرکے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے،کال کریں اسی وقت تھانے آجاو¿ں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں۔

ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چِلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے،گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔