لاہور (قمر عباس) ایم ڈی کا محکمہ کو مالی خسارے سے نجات دلانے کا منصوبہ نظر انداز، واسا نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی، سب ڈویژن گرین ٹاﺅن چورس ٹینکی سرکاری دفاترز میں ذاتی تقریب کا انعقاد، ملازمین کی طرف سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کی بجائے نجی مصروفیات، ریکوری پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں سیاسی ملازمین کا نشتر ٹاﺅن کی سب ڈویژن گرین ٹاﺅن چورس ٹینکی دفاترز کو نجی امور کی انجام دہی کی خاطر استعمال کرنے کی عملی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے جس پر نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز واسا گرین ٹاﺅن سب ڈویژن کے دفاترز میں جے پی او کی سالگرہ کی نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلبرگ ریونیو کے سینئر اکاﺅنٹنٹ شاہد محمود، ایس ڈی سی گرین ٹاﺅن اعجاز گجر، جی پی او عامر درانی، فلپس جان سپروائزر، قلند عباس ڈرائیور ،جی پی او وراثت ،محمد جعفر ،محمد سرور قلب جان ثاقب حمید مسیح سمیت فیٹرز ٹیوب ویل آپریٹر سیور مین و دیگر نے ذاتی تقریب کو سرکاری دفاترز کو استعمال کیا گیا جس پر سرکاری امور کی انجام دہی میں مسائل پیدا ہونے کے اسباب پیدا ہوئے۔ ایم ڈی واسا کا محکمہ کو مالی مسائل سے نجات دلانے کی خاطر آپریشن و ریونیو سٹاف کو واضع احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ رہ کر ڈفالٹرز اور ریگولر آمدنی کو مزید بہتر بنانے کو یقینی بنایا جائے سرکاری دفتر میں نجی پروگرام پر پابندی عائد ہونے کے باوجود گرین ٹاﺅن سب ڈویژن چورس ٹینکی پر سیاسی ملازمین کی جانب سے نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ملازمین کی جانب سے شرکت کرتے ہوئے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں غفلت بھرتی گئی ہے نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی نجی تقریب کے انعقاد کے لئے سرکاری دفاترز کے استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری دفتر میں نجی پروگرام کرنا غیر قانونی ہے کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نشتر ٹاﺅن گرین ٹاﺅن سب ڈویژن میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب پر نشتر ٹاﺅن انتظامیہ سے جواب طلب کیا جائیگا۔
واسا نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی،ملازمین سرکاری کاموں کی بجائے نجی سرگرمیوں میں مصروف



















