ظفروال:گیس کی بڑھتی قیمتیں عذاب سے کم نہیں، پریشان شہری سراپا احتجاج

ظفروال(طارق اسحاق)گرمی میں بجلی بم اور سردیوں میں گیس کی بڑھتی قیمتیں عوام کیلئے عذاب بن گئیں شہری سراپا احتجاج عوام کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں پہلے ہی شہری مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں اوپر سے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسی ظلم سے کم نہیں شہریوں نے ظفروال پریس کلب ظفروال(ر) کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں ایک تو گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے کہ مہنگی ایل پی جی اور بازاری کھانے منگوانے پڑتے ہیں جو مڈل کلاس آدمی پر ایک بھاری برکم بوجھ ہے مزید برآںگیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی خواتین کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔سماجی و صحافتی تنظیموں نے حکومت اور اوگرا سے درخواست کی ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر رحم کیا جائے۔