پی ایچ اے کی تشہیری کمپنیوں سے ملی بھگت، اشتہار لگانے کی مدت ختم ہونے کے باوجود ذاتی حیثیت میں توسیع
لاہور (قمر عباس)پی ایچ اے مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ گلبرگ زون کا تشہیری کمپنیوں سے ملی بھگت، مبینہ طور پر اشتہار کی سرکاری مدت ختم ہونے کے باوجود کمپنی کو ذاتی حیثیت سے تین سے چار ماہ مدت میں اضافہ کرنے کا انکشاف، اتھارٹی کو مالی نقصان پہنچانے کا منصوبہ عملی طور پر جاری ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ کے گلبرگ ذون میں اشتہاری نجی کمپنیوں کو غیر قانونی اقدامات کرنے کی اجازت دینے کا انکشاف کیا گیا ہے شعبہ مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ بورڈز کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کرنے کی خاطر افسران و فیلڈ سٹاف سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاوقہ میں مختلف مقامات پر نصب سائن بورڈز و یگر اشتہاری بورڈ پر جاری کی جانے والی کسی قسم کی اشتہاری مدت کا سرکاری طور پر مقرر کی جانے مدت ختم ہونے کے بعد بھی اشتہاری کمپنی کو خود ساختہ مدت میں مبینہ طور پر تین سے چار ماہ تک اضافہ کرنے کی ذاتی فیس وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے اتھارٹی کو مالی نقصان پہنچانے کی اشتہاری کمپنی اور گلبرگ زون مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کے درمیان منصوبہ بندی اختیار کررکھی ہے گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر مبینہ طور پر سرکاری ریٹس کے برعکس اشتہاری بورڈز پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ مبینہ طور پر اتھارٹی کے ذمہ دران اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان زیدی سمیت فیلڈ سٹاف کو غیر قانونی اقدامات کرنے پر ڈائریکٹر عامر ابراہیم کی جانب سے مکمل خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر فیلڈ سٹاف من مرضی کے اقدامات کرنے میں مصروف ہے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ان سے رابطہ نہ ہو سکا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان زیدی کی جانب سے بھی خاموشی قائم ہے۔



















