فیصل آباد: ایف ڈی اے کا غیر قانونی ہاﺅسنگ کالونیوں کیخلاف بھرپور آپریشن

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہا¶سنگ کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ اور ستیانہ روڈ پر تین غیر قانونی ہا¶سنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ان کے ناجائز تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے دفاتر کو سربمہر کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری، بلڈنگ انسپکٹرز اسلم گجر،محمد واثق ودیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہا¶سنگ سکیموں کی انسپکشن کی تو کینال روڈ پر چک نمبر 208 رب کی اراضی پرقمر بلاک اور النور گارڈن،چک نمبر 225 رب ستیانہ روڈ پر پرائم کیمپس کے نام سے قائم کی جانیوالی ہا¶سنگ سکیموں کو غیر قانونی پایا جن کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے دفاتر کو سیل کردیا گیا اور ان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دیئے گئے۔ڈویلپرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جاسکتے ہیں۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ غیر قانونی ہا¶سنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہا¶سنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت کے بارے جانچ پڑتال اور متعلقہ ریکارڈ کو ضرورچیک کرلیں تاکہ بعد ازاں کسی مشکل یاپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔