طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر پاکپتن

عارفوالا(اللہ دتہ جوئیہ)ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، طبی سہولیات کی فراہمی میں کودقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ صحت مہم کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف جیلیس، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر روف علوی سمیت دیگر محکمہ صحت سمیت متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت مہم کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور مراکز صحت میں ٹی بی،ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، شوگرسمیت دیگر بیماریوں کے مختلف ٹیسٹ / چیک اپ کیے جائیں گے، ٹیسٹ / چیک اپ کے دوران تشیخص کی گئی بیماریوں کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس حوالے سے میں خود تمام ہسپتالوں،بنیادی مرکز صحت اور ہیلتھ یونٹ کے وزٹس کر رہی ہوں،انہوں نے کہا کہ وزٹ کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بھرپور ریلیف کی دستیابی یقینی بنانا ہے،ضلع کے ہیلتھ سیکٹر سمیت دیگر تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر جانچا جا رہا ہے،عوامی خدمت پر بھرپور توجہ مرکوز رہے گی جو کہ ہماری بنیادی اور پیشہ ورانہ زمہ داری ہے۔