لاہور (مشرق نیوز) استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات خان سے لائیو شو کے دوران اپنی چاہت کا اظہار کیا تو عوام سیخ پا ہو گئے۔بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا پر مقبول چاہت فتح علی خان کو حال ہی لندن میں منعقد ہونے والے پاکستانی ایوارڈ شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا۔مذکورہ ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں انہیں سٹیج پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے اور اداکارہ کو شرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کو شرماتا دیکھ کر گلوکار نے ان سے مزید فری ہونے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو صارفین کو زیادہ پسند نہ آئی، وہ اداکارہ سے چاہت فتح کی غیر رسمی گفتگو پر سیخ پا ہو گئے اور وائرل ویڈیو پر مختلف کمنٹس کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ پاکستانی ایوارڈ شو پر پہلی بار ہنسی آرہی ہے۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ شرمائی نہیں، ڈر گئی ہیں۔
چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات کیلئے چاہت پر عوام سیخ پا



















