ساہیوال(بےورورپورٹ) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے مختلف پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انسپکٹر طاہر حسین پولیس لائن سے NIUچیچہ وطنی سرکل تعینات،انسپکٹر اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سے ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم،سب انسپکٹر کاشف علی لائن آفیسر ساہیوال سے ایس ایچ او تھانہ غازی آباد،سب انسپکٹر آصف نواز ایس ایچ او تھانہ یوسف والا سے انچارج ویلفیئر،سب انسپکٹر عامر فاروق ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم سے ایس ایچ او تھانہ یوسف والا،سب انسپکٹر غلام عباس ایس ایچ او تھانہ سول لائن سے NIUسٹی سرکل ساہیوال،سب انسپکٹر امتیاز حسین انچارج ویلفیئر سے ایس ایچ او تھانہ سول لائن،سب انسپکٹر شہزاد علی ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ سے لائن آفیسر ساہیوال،سب انسپکٹر انصر خاں کو پولیس لائن ساہیوال سے ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ تعےنات کر دیا گیا ۔
ساہیوال: پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،انسپکٹر طاہر حسینNIUچیچہ وطنی تعینات


















