کوٹ رادھا کشن (سمیع الحق قریشی)پاکستان مسلم لیگ ن کا جلسہ پاکستان کی تحریک کا سب سے بڑاجلسہ تھا ،لاہوریوں نے مینار پاکستان جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ لاہور پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اب بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ان خیالات کا اظہارسدابہارایم پی اے، امید وار پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 175چودھری الیاس خاں گجرنے کوٹ رادھا کشن کے صحافی سمیع الحق قریشی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
الیاس خاں گجرنے مزید کہا نواز شریف جب بھی ملک پاکستان کے وزیراعظم بنیں ہیں انہوں نے پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، اب بھی میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان بن کرپاکستان میں ریکارڈترقیاتی کام کرائیں گے، اب دوبارہ نواز شریف ملک کو مشکلات سے جلد نکال دیں گے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے آئندہ وزیراعظم کے امید وار میاں نواز شریف ہونگے،وہ دن دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،سیاسی جماعتوں اور اداروں کو اب ملکر کام کرنا ہو گا ۔
مینار پاکستان جلسہ تاریخی،لاہور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے: الیاس گجر


















