جلسے میں جیب تراشی کیلئے سندھ سے آنےوالا 15 رکنی گروہ پکڑاگیا

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)مینار پاکستان جلسے میں سندھ سے آنےوالا 15 رکنی جیب تراش و چور گینگ پکڑا گیا۔

ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا 40 سے 45 رکنی گروہ سندھ سے آیا ،مقصد لوگوں کو لوٹنا ہے،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ فاروق اصغر اعوان نے کہاملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، پیشہ وارانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ،پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے کہا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔