فیصل آباد:غیر قانونی ہاﺅسنگ کالونیوں کی بھرمار

فیصل آباد (اشفاق مغل ) ایف ڈی اے کی آشیر باد سے غیر قانونی کالونیوں کی بھرمار ، شیخوپورہ روڈ پر واقع غیر قانونی ہاﺅسنگ کالونی نے بغیر منظوری کے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچاتے ہوئے بجلی و گیس اورواسا کی ملی بھگت سے کنکشن لگوائے جس کے باقاعدہ بل جاری ہورہے ہیں جبکہ ایف ڈی اے کی ویب سائٹ کا غذوں میں کالونی غیر قانونی اور بغیر منظوری ہے اس کے باوجود ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم عملہ اسے گرانے کی بجائے اسے مکمل سپورٹ کر رہے ہیں،فیسکو نے بھی غیر قانونی کنکشن دے رکھے ہیںجبکہ محکمہ سوئی گیس نے عام صارفین کیلئے 4سال سے کنکشن بند کر رکھے ہیں۔

ادھر لطیف گارڈن میں دھڑا دھڑسوئی گیس کے کنکشن لگا جا رہے ہیںاسی طرح واسا نے غیر قانونی پائپ لائنیں بچھا کر شہر کو گندے پانی میں ڈبو کر کالونی مالکان سے بھاری مال لے کر سیوریج کنکشن چالو کر دئیے،تعمیر وترقی کے دعویدارایف ڈی اے کا عملہ صرف تعاون نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے ابھی تک سینکڑوں غیر قانونی کالونیاں آ باد اور عوام برباد ہورہے ہیں۔