اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم ڈرافٹ کرنے کیلئے تمام صوبائی کمشنرز کو خط لکھ دیا،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرکے عام انتخابات کیلئے مجوزہ پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔
مراسلے میں کہا گیا مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں و انتخابی فہرستیں اپڈیٹ ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ سٹیشنز کو فوری اپ ڈیٹ کیا جائے،پولنگ سٹیشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اور ہارڈ فارم میں فوری محفوظ کیا جائے۔
پولنگ سکیم ڈرافٹ کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط



















