سموگ کنٹرول ،سکولوں میں بدھ کی اضافی چھٹی کا فیصلہ موخر

لاہور (خبر نگار،ایجوکیشن رپورٹر)سموگ کی صورتحال میں بہتری کے سبب بدھ کے روز سکولوں میں اضافی چھٹی کے فیصلے کو موخر کر دیا گیا ۔

وزیر اطلاعات ثقافت پنجاب عامر میر ،صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن منصورقادر ، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد اورصوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بلال افضل نے پنجاب کابینہ اجلاس کے بعد محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاسموگ کی صورتحال جنوری 2023سے بہت بہتر ہے،حکومتی اقدامات کےساتھ بڑا کردار بارشوں کا بھی ہے،سکولوں میںبدھ کے روز چھٹی کا فیصلہ ہر ہفتے سموگ کی صورتحال کے جائزے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

وزرا نے کہا حکومتی اقدامات میں سب سے موثر فیصلہ شہر میں دفعہ 144کا نفاذ ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بندش اور فصلوں کی باقیات کی آتشزدگی تھا جنہیں فی الحال برقرار رکھا جا رہا ہے ،مزید اقدامات سموگ کی آ ئندہ صورتحال کے پیش نظر لیے جائیں گے،پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلئے ضلعی انتظامیہ و پرائس کنٹرول ٹیموں کو متحرک کر دیا ، امید ہے آ ئند ہ چند دنوں میں آ ٹے ،دودھ چاول و دیگر اشیاضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا سکے گی۔