لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، نوازشریف مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے،عوام جان چکے نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، نوازشریف کے دل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے، عوام سیاسی استحکام کےلئے ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مریم نواز نے کہا عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ، مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا وہ ہے نوازشریف ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا سیاسی استحکام کےلئے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں،غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















