اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے اسرائیلی ظلم کےخلاف خاموشی اختیارکرنےوالوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی،پی ٹی آئی کو فلسطینیوں کے حق میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس نوٹس لیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاتحریک انصاف کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن اجتماع کی اجازت نہ دینا نہایت شرمناک اور قابل مذمت ہے،مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے سب سے موثر آواز کی صورت میدان میں آنے والی جماعت کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت و مظالم پر شدید تکلیف و کرب سے دوچار ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہر شہری و جماعت کا آئینی حق ہے ،محروم نہیں کیا جاسکتا۔
فلسطینیوں کیلئے جلسے کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے،پی ٹی آئی



















