واسا میڈیکل افسر کی مان مانیاں، ملازمین کو ادویات کی فراہمی خالی ڈبیوں اور ریپر سے مشروط

لاہور (قمر عباس) واسا ایم او کی طرف سے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو میڈیسن کی فراہمی ٹیبلٹ کے خالی ریپر اور ڈبی سے مشروط، بزرگ ملازمین کو مسائل کا سامنا، آن لائن سسٹم کے باوجود ملازمین کی ایم او کے دربار میں پیشی لازمی قرار، ملازمین کو درد، معدہ اور وٹامنز کی سہولت بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق واسا ملازمین و افسران کو طبعی سہولیات کی فراہمی میں امتیازی سلوک سکیل 1سے 16تک ملازمین کو بیماری کی تشخیص سمیت دیگر ادوایات کی فراہمی کو محدود رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر ماہ ایم او آفس میں استعمال شدہ ادویات کے خالی ریپر اور ڈبی کو بطور ثبوت پیش کرنے کی شرط مقرر رکھی ہے۔ ثبوت کی فراہمی کے مطابق آئندہ ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔ جتنی میڈیسن کے خالی ریپر اور ڈبی پیش کی جائےگی، اس کے مطابق میڈیسن منظوری ہو گی ایم او کی جانب سے کڑی شرط کے باعث بزرگ ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے بیماری کی حالت میں ملازم میڈیسن کے استعمال کی فکر کی بجائے خالی ریپرز اور ڈبی کی حفاظت میں مصروف رکھا جا رہا ہے جس سے بیمار ملازم کو لاحق بیماری سے نجات حاصل کرنے کی بجائے ذہنی اذیت دیکر بیماری میں مزید اضافہ کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے بزرگ ریٹائر ڈ ملازمین کو ادویات کے حصول میں مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں انتظامیہ کی جانب سے طبعی سہولیات میں بھی افسر شاہی دکھائی دے رہی ہے۔ سکیل 17سے سکیل 21تک افسران کو تمام میڈیسن کی فراہمی سمیت بیماری کی تشخیص کی خاطر لیب کی سہولت بھی میسر ہے اور تمام ادویات کی فراہمی بھی دی جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر تمام ادویات کے حصول کو ایم ڈی واسا کی منظوری کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے دیگر ملازمین کو معدہ ،مختلف درد اور وٹامن جیسی ادویات کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے آن لائن سسٹم کی موجودگی کے باوجود ایم او کے دربار میں حاضری کے لئے ملازمین کو پیش ہونا پڑتا ہے شوگر ،بلیڈ پریشر ،سانس اور دل کے عارضہ کی صورت میں رپورٹس پیش کرنے کی شرط لازمی قرار دے رکھی ہے واسا ملازمین کا کہنا ہے کہ خاتون ایم او کی تعیناتی کے بعد ملازمین کو میڈیسن کی سہولت میں آسانی آنے کی بجائے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں خاتون ایم او کا رویہ ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز ہے ملازمین کو متعدد مرتبہ ادویات کے حصول کی خاطر ایم او آفس چکر لگانے پر مفت ادویات کے حصول کی خاطر کرائے کی شکل میں اخراجات کرنے پڑتے ہیں بزرگ ریٹائر ملازمین کا کہنا ہے کہ میڈیسن کی خالی ڈبی اور ریپر کو بیماری کی حالت میں حفاظت پر ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے بیمار ملازم میڈیسن بیماری سے نجات حاصل کرنے کی خاطر لے رہا ہے کاروبار کرنے کی خاطر نہیں اس عمر میں میڈیسن کے استعمال کا ثبوت پیش کرنے کی شرط کو عائد کر رکھا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن واسا اور ایم ڈی واسا سے اپیل کرتے ہیں ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنایا جائے۔