ذاتی معالج نے عمران خان کی ذہنی و جسمانی صحت کو اچھا قراردےدیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ذاتی معالج ڈاکٹر عثمان یوسف نے عمران خان کی ذہنی و جسمانی صحت کو اچھا قراردےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان یوسف نے کہا عمران خان سے ملکربہت خوشی ہوئی، مجھے صحت پہلے سے بہتر لگی،گولی لگنے کے بعد عمران خان ورزش کم کر رہے تھے جس سے وزن بڑھا تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت ذہنی و جسمانی طور پر بہت اچھی ہے،مجھے چیئرمین پی ٹی آئی کے مکمل چیک اپ کی اجازت دی گئی، میں نے خود چیک کیا، صحت بہتر لگی ۔