جناح ہاﺅس کیس، گرفتار ملزموں کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

لاہور( کرائم رپورٹر) جناح ہاﺅس حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزموں کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ملزموں کا ٹرائل سنٹرل جیل لاہور میں ہو گا۔

سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جناح ہاﺅس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزموں کا ٹرائل جیل میں ہو گا ، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزموں کا ٹرائل کریں گے، ملزموں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

فرہاد علی شاہ نے کہا اتنی بڑی تعداد میں ملزموں کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے، کوشش یہی ہے مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں ،چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ ہوئے تو بذریعہ ویڈیو لنک شامل کیا جائےگا۔