کراچی(بیورورپورٹ)سولر پینلز درآمدات کی آڑ میں 13 ارب کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیامنی لانڈرنگ مافیا اور اوور انوائسنگ کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب کر دیں۔
ایف بی آر کی جاری رپورٹ کے مطابق فرضی کمپنیوں نے سولرپینلز کی آڑ میں 13ارب کا کالادھن بیرون ملک منتقل کیا، 6 فرضی کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی و دیگر 3کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
سولر پینلز درآمدات کی آڑ میں 13 ارب کی منی لانڈرنگ

















