یوٹیلیٹی سٹورز پر پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کا اسٹاک تقریباً ختم ہوگیا اور نئی خریداری تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
شہری یوٹیلیٹی سٹورزپر سبسڈی والی سستی چینی سے محروم ہوگئے جبکہ فوری خریداری نہ ہونے کی وجہ سے چینی کا بحران طویل بھی ہو سکتا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر پھر چینی بحران

















