ن لیگ کامیابی کے بعدگرینڈ ڈائیلاگ شروع کرے گی،احسن اقبال

لاہور( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے نوازشریف کی واپسی سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ،پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے اگلے 3سالوں میں 70 ارب ڈالر سے زیادہ قرضے ادا کرنے ہیں ،کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہانواز شریف جیسے آزمودہ تجربے کار طبیب کی ضرورت ہے ،نواز شریف کا بیانیہ اورپیغام تقریر نہیں ،عمل کا پیغام ہے ،ماضی میں کر کے بھی دکھایا ،بدترین سازش کے ذریعے نوازشریف کو نااہل کیا گیا ،سازش کے تمام کردار اب خود گواہی دے رہے ہیں۔